بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ شکاگو یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر رابرٹ پیپ (Robert Pape) کہتے ہیں:
تیسرا اور آخری حصہ:
اب نیٹو کے مشرقی یورپ ممالک پر نگاہ ڈالیں
ممکن ہے کہ آپ کہہ دیں "امریکہ کے پاس ابھی، فوج ہے، پولینڈ میں اور مشرقی یورپ میں ہماری فوجیں ہیں؛ توکیا ہم ان فوجوں پر پیوتن کے ساتھ سودے بازے نہیں کرکے رعایتیں نہیں لے سکتے؟
بطور مثال ہم پیوتن سے درخواست کریں کہ وہ ہمیں ایران کے ساتھ جنگ کے مخمصے سے نکال دیں؟"
لیکن مشکل یہ ہے کہ سب جان گئے ہیں کہ امریکہ اور ٹرمپ اسی وقت ایران کی دلدل میں مفلوج ہو چکے ہیں! چنانچہ ان فوجی دستوں پر سودے بازی کی کوشش کی کوئی خاص قیمت نہیں ہے، کیونکہ پیوتن سمجھتے ہیں ابھی اسی وقت یہ رعایتیں ان کی جیب میں ہیں۔ چنانچہ وہ اسی وقت، نیٹو کی طرف سے رعایتیں دینے کے اگلے پیکج کے بارے میں بات کرنے لگے ہیں۔
پھر بھی شاید آپ کہہ دیں کہ "چلئے تائیوان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ پروفیسر پیپ! کیا ٹرمپ چین سے نہیں کہہ سکتا کہ امریکی طیارہ بردار جہاز تنازع میں مداخلت نہیں کریں گے؟ یعنی ایک لحاظ سے طیارہ بردار جہازوں کو پیچھے بلا لے شاید ہوائی (Hawaii) سے پیچھے تک؟"
مشکل یہ ہے کہ وہ طیارہ بردار جہاز ابھی اسی وقت کمزور، نہتے اور زدپذیر، دکھائے جا چکے ہیں۔
ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی طیارہ بردار جہازوں کی زدپذیری ناقابل انکار حد تک طشت از بام کر دی ہے۔
اور جب صورت حال یہ ہے کہ ہم اپنے طیارہ بردار جہازوں کو ایران سے سینکڑوں میلوں دور رکھنے پر مجبور ہیں، کون مانے گا کہ ہم انہیں چینی ساحلوں سے سینکڑوں میل دور تک لے جائیں گے؟ تو اس صورت میں ٹرمپ کے پاس کیا رہتا ہے؟ باتیں، صرف باتیں۔ اور بین الاقوامی تعلقات میں باتیں کچھ زیادہ مؤثر نہیں ہؤا کرتیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ